آپ نے 30 دن تک خدا کا کلام پڑھنے کا عزم کیا … اور آپ نے یہ تنہا نہیں کیا۔
اس نومبر میں آپ ان 3,000,000 سے زائد لوگوں کے ساتھ شامل ہوئے جو بائبل سے جُڑ رہے تھے۔
آپ جن لوگوں کے ساتھ شامل ہوئے، اُن میں سے ایک پامیلا بھی تھیں۔
بڑے ہوتے ہوئے پامیلا کو بہت تکلیف، دُکھ اور اس بارے میں سوالات تھے کہ وہ کون ہے۔ تب اُس نے بائبل کی طرف رجوع کیا اور شناخت کے بارے میں ایک پلان پایا۔
”خدا کے کلام نے مجھے دکھایا کہ میری شناخت یسوع پہلے ہی مجھے عطا کر چکا ہے۔ بس میں نے اُسے ابھی تک دریافت نہیں کیا تھا۔ اُس سچائی نے سب کچھ بدل دیا۔“
پامیلا، میکسیکو
عالمی بائبل مہینہ شاید ختم ہو رہا ہو، لیکن خدا کا کلام صرف کسی ایک موسم کے لیے نہیں ہے۔ یہ آپ کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہونا چاہیے، جب آپ سچائی کو خود میں تبدیلی لانے دیتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے اس نے پامیلا کی زندگی بدل دی۔
تو چلتے رہیں! خدا کے کلام کے ذریعے اُس سے جُڑے رہیں، اور دیکھیں کہ وہ آگے کیا کرے گا…
یہ پوسٹ بھی دستیاب ہے:

