جب امید ناممکن لگ رہی تھی، تب خدا ایلس سے ملا۔

مواد سے متعلق تنبیہ: درج ذیل کہانی میں خود کو نقصان پہنچانے اور ڈپریشن جیسے موضوعات شامل ہیں جو بعض قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔

جب امید ناممکن لگ رہی تھی، تب خدا ایلس سے ملا۔

جب ایلس سولہ سال کی تھی، وہ درد اور نقصان میں پھنسی ہوئی محسوس کرتی تھی، ڈپریشن اور تنہائی سے مغلوب تھی۔

ناامیدی بڑھتی جا رہی تھی، اور ایک رات اُس نے اپنی جان لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اور تبھی وہ ہوا جس کی کوئی وضاحت نہیں۔

اپنے بلند و بالا اپارٹمنٹ کے کنارے پر کھڑی تھی کہ ہوا کے ایک اچانک جھونکے نے اُسے آگے کی بجائے پیچھے اپنے کمرے میں گرا دیا۔

زمین پر پڑی، حیران و پریشان اور روتے ہوئے، ایلس کو اپنے پڑوسی کا پیغام ملا جس میں اُسے کلیسیا آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ وہ جانے پر راضی ہو گئی، اور وہیں اُس نے پہلی بار بائبل ایپ کو دریافت کیا۔

جب امید ناممکن لگ رہی تھی، تب خدا ایلس سے ملا۔

اُس نے ایک بائبل پلان شروع کیا اور اُس کے ذریعے اُس نے امید کا تجربہ کیا اور اپنی زندگی یسوع کے سپرد کر دی۔

آج، ایلس اُسی ایپ کے ذریعے جس نے اُس کا تعارف یسوع سے کروایا تھا، ایک یو ورژن پارٹنر کے طور پر بائبل پلانز بناتی اور شائع کرتی ہے۔ وہ صرف اُمید سے بھرپور ہی نہیں — بلکہ وہ اُسے پھیلا بھی رہی ہے۔

کیا آپ کی زندگی میں کوئی ایسا شخص ہے جسے شدت سے خدا کی ضرورت ہے؟ اُسے بائبل ایپ سے متعارف کروائیں، اور خدا سے دعا کریں کہ وہ اُسے امید سے بھر دے۔

Share this post:

یہ پوسٹ بھی دستیاب ہے: انگریزی ایفریکانز انڈونیشی جرمن ہسپانوی فلپائنی (ٹیگا لوگ) فرانسیسی اطالوی ڈچ پرتگالی رومںی روسی جاپانی Chinese (آسان) Chinese (روایتی) کوریائی عربی بیلاروسی بنگالی Bulgarian اردو فننش يونانی عبرانی ہندی Hungarian ملے مونگولیا کے رہنے والے نیپالی نارويجين فارسی پولستانی پرتگالی (پرتگال) Slovak سؤاہلی سویڈش تامل ٹیلگو تھائی ترکی یوکرینیائی ویتنامی زولو Czech Khmer Malayalam میانمار برمی (یونیکوڈ) Lithuanian مقدونیائی میانمار برمی (یونیکوڈ) سربیا Armenian Icelandic Croatian Albanian Welsh Catalan Latvian Haitian Creole Shona Sorani Kurdish Xhosa Yoruba Igbo Serbian (Latin) Slovenian