بائبل زندہ ہے

بائبل زندہ ہے

کیونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مُؤثِر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے کو جُدا کر کے گُذر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔

عِبرانیوں 4 : 12

بائبل زندہ ہے

اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔

اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔

28  
اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔

29  
کیونکہ جِن کو اُس نے پہلے سے جانا اُن کو پہلے سے مُقرّر بھی کِیا کہ اُس کے بیٹے کے ہم شکل ہوں تاکہ وہ بُہت سے بھائِیوں میں پہلوٹھا ٹھہرے۔

30  
اور جِن کو اُس نے پہلے سے مُقرّر کِیا اُن کو بُلایا بھی اور جِن کو بُلایا اُن کو راست باز بھی ٹھہرایا اور جِن کو راست باز ٹھہرایا اُن کو جلال بھی بخشا۔

31  
پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟

32  
جِس نے اپنے بیٹے ہی کو دریغ نہ کِیا بلکہ ہم سب کی خاطِر اُسے حوالہ کر دِیا وہ اُس کے ساتھ اَور سب چِیزیں بھی ہمیں کِس طرح نہ بخشے گا؟

33  
خُدا کے برگُزِیدوں پر کون نالِش کرے گا؟ خُدا وہ ہے جو اُن کو راست باز ٹھہراتا ہے۔

34  
کَون ہے جو مُجرِم ٹھہرائے گا؟ مسِیح یِسُوعؔ وہ ہے جو مَر گیا بلکہ مُردوں میں سے جی بھی اُٹھا اور خُدا کی دہنی طرف ہے اور ہماری شِفاعت بھی کرتا ہے۔

35  
کَون ہم کو مسِیح کی مُحبّت سے جُدا کرے گا؟ مُصِیبت یا تنگی یا ظُلم یا کال یا ننگا پَن یا خطرہ یا تلوار؟

36  
چُنانچہ لِکھا ہے کہ ہم تیری خاطِر دِن بھر جان سے مارے جاتے ہیں۔ ہم تو ذبح ہونے والی بھیڑوں کے برابر گِنے گئے۔

37  
مگر اُن سب حالتوں میں اُس کے وسِیلہ سے جِس نے ہم سے مُحبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل ہوتا ہے۔

38  
کیونکہ مُجھ کو یقِین ہے کہ خُدا کی جو مُحبّت ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ میں ہے اُس سے ہم کو نہ مَوت جُدا کر سکے گی نہ زِندگی۔

39  
نہ فرِشتے نہ حُکُومتیں۔ نہ حال کی نہ اِستِقبال کی چِیزیں۔ نہ قُدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اَور مخلُوق۔

Romans 8 in Urdu

Romans 8 in English

اب آپ کے بچے بچوں کی بائبل ایپ کا اردو میں تجربہ کرسکتے ہیں!

آج، ہم اپنے پارٹنر OneHope کے ساتھ مل کر ، بڑی خوشی سے اردو میں بچوں کی بائبل ایپ کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں ۔ اب پہلے سے بھی زیادہ بچوں کے لیے موقع ہے کہ وہ بائبل سے خود سے محظوظ ہونے کا تجربہ کرسکیں۔

زبانوں کو اب تبدیل کرنا نہایت آسان، جو کہ ایپ سیٹینگز میں موجود ہے۔ بس اس بات کا دھیان کر لیجے کہ آپ نے ایپ کو تازہ ترین ریلیز کے ساتھ اپ ڈیٹ کر لیا ہے، اور پھر سیٹینگیز زبان کو دیکھیے۔ ایفریکانز، عربی، برازیل پرتگالی، چینی (مینڈارن آسان کردہ یا روایتی کرداروں یا تو کے ساتھ آڈیو)، ڈچ، انگریزی، فارسی، فلپائنی (ٹیگا لوگ)، فرانسیسی جرمن، انڈونیشیا، جاپانی، کوریائی، روسی، ہسپانوی، تھائی، ترکی اور اردو میں سے چنیے۔آڈیو پھر اسی زبان میں چلے گی، اور ہر ایک عبارت بھی اسی زبان میں ظاہر ہوگی۔ اس بڑی خبر کا جشن منانے میں ہماری مدد کریں

 


BAFK-app-icon-1024

بچوں کی بائبل اپلیکیشنش

OneHope کی شراکت میں تیار کی گئی ہے، بچوں کی بائبل ایپ YouVersion کی تازہ ترین ایپ ہے، جو کہ بائبل ایپ کے بنانیوالے ہیں بچوں کے لیے اس طرح سے ڈیزائن کی گئی ہے کہ وہ خود سے بائبل کا شادمانی سے بھرا تجربہ کر سکیں، بچوں کی بائبل ایپ پہلے سے ہی 11 ملین Apple, Android اور Kindle ڈیوائسیز پر انسٹال ہو چکی ہے، اور یہ ہیمشہ مکمل طور پر مفت پے۔ اب تمام دنیا کے بچے بچوں کی بائبل ایپ سے محظوظ ہورہے ہیں – جو کہ ایفریکانز، عربی، برازیل پرتگالی، چینی (مینڈارن آڈیو آسان کردہ یا روایتی حروف)، ڈچ، انگریزی، فارسی، فلپائنی (ٹیگا لوگ)،، فرانسیسی جرمن، انڈونیشیا، جاپانی، کوریائی، روسی، ہسپانوی، تھائی، ترکی اور اب ۔۔۔ اردو میں!

ابھی حاصل کریں

بچوں کے لئے بائبل ایپ اردو میں دستیاب کروانے میں ہماری مدد کریں

آپ دنیا بدل سکتے ہیں…
سیدھے وہاں سے جہاں آپ مقیم ہیں۔

یہ بچوں کے لئے بائبل ایپ ایک مفت ایپ ہے جسے بچوں کو بائبل کا پُر مسرّت تجربہ فراہم کرنے کے لئے ڈئزائن کیا گیا ہے، اور اسے پہلے ہی 90 لاکھ سے زیادہ آلات پر نصب کیا جا چکا ہے۔

اگر آپ نے کسی دوسری زبان میں بچوں کے لئے بائبل ایپ کو دریافت کیا ہے تو، آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کتنا اچھا ہوگا اگر مکمل انٹرفیس — اس کی تمام اسکرینز، بٹنز اور مینوز تمام 41 کہانیوں کے لئے راوی کی آواز کے ساتھ ساتھ — اردو میں ہوتے؟ ہم بھی یہی چاہتے ہیں! فی الحال آپ بچوں کے لئے بائبل ایپ کو 13 زبانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ اور ہر معاملے میں رضاکاروں نے بچوں کے لئے بائبل ایپ کا انگریزی سے اُن زبانوں میں ترجمہ کیا ہے — آپ کے جیسے لوگوں نے۔

فی الوقت پوری دنیا میں بائبل سے نسبت کا انقلاب برپا ہو رہا ہے۔ زندگانیاں روزانہ تبدیل ہو رہی ہیں فقط اس لئے کیوںکہ بچے اپنے دل کی زبان میں خدا کے مظہر سے منسلک ہو پا رہے ہیں۔ اگر آپ انگریزی زبان سے بخوبی واقف ہیں تو آپ اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

دوسروں کی خدمت کرنے کے لئے خدا کے عطا کردہ تحائف استعمال کریں۔

یہ خدا کی خدمت کرنے کے لئے اس کے عطا کردہ تحائف استعمال کرنے کا منفرد موقع ہے۔ آپ کو صرف ایک انٹرنیٹ کنکش کی ضرورت ہے اور بائبل کو آپ کی زبان والے تمام بچوں کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کا جزبہ چاہئے قطع نظر اس کے کہ وہ دنیا کے کس حصے میں رہائش پذیر ہوں۔ جب بھی اور جہاں بھی آپ کو سب سے زیادہ سہولت ہو، اپنے گھر سے، اپنے کھانے کے وقفے کے دوران، صبح یا شام، تب خدمت انجام دیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کے لئے بائبل ایپ ممکنہ حد تک بہتر ہو۔ کیا آپ یہ کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے؟

جی ہاں میں مدد کرنا چاہتا ہوں